8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 19:17
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی :دوگروپوں میں تصادم 6 طالبعلم زخمی
اے آر وائی - ملتان بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ہوائی فائرنگ اور دو طلبہ گروپوں میں تصادم 6 طالبعلم زخمی ہو گئے ۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی جعفر کینٹین پر دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تلخ کلامی پر ہوائی فائرنگ کے بعد ہونے والے جھگڑے میں 6 طالب علم ابوبکر، محسن ، ذکااللہ، صبور، عبدالرحمن، رانا جاوید اور عمران زخمی ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گیئ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد غیر متعلقہ ہیں تدریسی ماحول کو خراب کرنے کے لیئے ایسا گیا گیا پولیس کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں۔