تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:14

گلستان جوہرمیں دو گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ

اے آر وائی - کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں دو گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کامحاصرہ کے زخمی ملزم سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیا۔



کراچی کا گلستان جوہر گونج اٹھافائرنگ سے رابعہ سٹی میں ہوا دوگروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ گولیوں کی گھن گرج سے اہل علاقہ پریشان ۔۔۔پولیس اور رینجرز نے صورتحال کوسنبھالا۔ سہ پہر تین بجے کےقریب رابعہ سٹی اچانک فائرنگ سے گونج اٹھا۔



پولیس کاکہناہےکہ دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔ فائرنگ کا سلسلہ خاصی دیرتک جاری رہا۔ بالاآخر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کرحالات قابوکرنے کی کوشش کی ۔ پولیس اوررینجرز نے علاقے کامحاصرہ کرکےسرچ آپریشن کیا۔



رابعہ سٹی جانے اور آنے والے افراد کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران زخمی ملزم سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.