تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:34

کراچی میں رات گئے فائرنگ اور پولیس مقابلہ

اے آر وائی - کراچی کے علاقے کھارادر میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس نے منگھوپیر میں مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔



رات گئے کھاراد ر کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر تیس سالہ اشرف زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



دوسری جانب پیر کی شب منگھوپیر تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی اطلاع پر پولیس نے نادرن بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.