9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:4
بیکری ملازم تشدد کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی
اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے بیکری ملازم تشدد کیس کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو علی عمران کی بریت کی درخواست پر بحث کرنے کی ہدایت کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ منور حسین نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعلی پنجاب کے داماد علی عمران کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ علی عمران عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں لہذا وہ پیش نہیں ہو سکتے اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے وکلا کو ہدایت کی کہ علی عمران کی جانب سے کیس میں بریت کی درخواست پر بحث کی جائے ۔کیس کے مدعی بیکری ملازم عرفان کی جانب سے بھی علی عمران سمیت ملزمان ایلیٹ فورس کے جوانوں کو کیس میں بے قصور قرار دیا گیا ہے۔