9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:34
کراچی:فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص دم توڑ گیا
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعے میں ایک شخص دم توڑگیا۔ کھارادر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ منگھوپیر میں مقابلے کے بعد دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ کھارادر میں رات گئے دوگروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ واقعےسےمکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے۔
فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر تیس سالہ اشرف زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ دوسری جانب پیر کی شب منگھوپیر تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی اطلاع پر پولیس نے نادرن بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔