9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:44
پنجاب:دھند کےباعث مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک
اے آر وائی - اوکاڑہ اور شیخو پورہ میں دھند کے سبب ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فیصل آباد میں مسافر بس میں سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا ۔
پنجاب میں دھند کے سبب ٹریفک حادثات معمول بنتے جارہے ہیں ۔اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ اوکاڑہ کے قریب جہانیاں کے رہا ئشی کی کار دھند کے سبب حادثے کا شکار ہو گئی ۔حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر شیخوپورہ میں صفدر آباد کے قریب ریلوے پھاٹک پر دھند کے باعث قراقرم ایکسپریس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب فیصل آباد ملت روڈ پر گیس سلینڈر پھٹنے سے بس تباہ ہو گئی اور ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔حادثے میں زخمی ہو نے والے تین افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔