9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:6
بدین:نادرا آفس پر کھڑے افراد پر ٹریلر چڑھ گیا،دو جاں بحق
اے آر وائی - بدین میں نادرآفس کے سامنے قومی شناختی کارڈ بنوانے والوں کی رش، بھیڑ پر ٹریلر چڑ ھ گیا، دو افراد جاں بحق۔
بدین میں حیدرآباد روڈ پر قائم نادراآفس کے سامنے قومی شناختی کارڈ اور سرکاری ملازمین کو رجسٹرڈ کرنے اور بوگس ملازمین کو پکڑنے کیلئے نئے کارڈ بنائے جارہے ہیں بڑی تعداد میں ملازمین اور دیگر شہریوں کی نادراآفس کے سامنے رش کے باعث موٹر سائیکل پر کھڑے اپنی باری کا انتظار کرنے والے محکمہ تعلیم کے دو جونیئر کلارک بیس سالہ عبدالخالق خاصخیلی اور پچیس سالا عبدالجبار پر تیز رفتار ٹریلر چڑھ گیا جو جائے وقوعہ پرہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے لاشوں کو ضروری قانونی کاروائی کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، جبکہ ٹریلر کے ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔متو فی عبدالخالق اپنی گھر کا واحد کمانے والا تھا اور چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ چھ ماہ قبل محکمہ تعلیم میں تعیناتی ہوئی تھی۔