تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:16

کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے پانچ دہشت گرد گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلیے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارودی مواد برآمد بھی کیا۔ ملزمان پولیو ٹیموں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقوں منگھوپیر اور اتحاد ٹائون میں کارروائیاں کرکے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔



ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر کے مطابق ملزم ایوب، محکم، بلال، توصیف اور سیف اللہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے جو دہشت گردی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان حالیہ دنوں میں پریشر ککر بم اور ٹینس بال کے ذریعے بم دھماکے کرتے رہے۔ ایڈیشنل آئی جی کے مطابق ملزمان ایئر پورٹ پر خود کش دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔



پولیس حکام کے مطابق بلال عرف مشتاق سوات میں بائیس فوجیوں کے گلے کانٹنے والے گروپ مٰیں بھی شامل تھا۔ سی اآئی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے اور دیگر جرائم پیشہ افراد شہر میں چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر دہشت گردی کررہے تھے جن کا جلد صفایا کردیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.