تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:56

جڑانوالہ: دشمنی پر تین افراد ہلاک

اے آر وائی - جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ لاہور روڈ پر زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 103 گ ب پھلاہی والا میں نصراللہ اعوان اور طاہر اعوان گروپ میں دشمنی چلی آرہی ہے اور دونوں اطراف سے متعدد افراد قتل ہو چکے ہیں۔



چوہدری والا سٹاپ کے قریب نصراللہ اعوان اور ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں طاہر اعوان کا بھائی راشد، بھانجا علی اور گن مین عبدالرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔



دوسری جانب جڑانوالہ میں لاہور روڈ ناز سینما کے قریب زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے چار مزدور ناصر عباس، عمر حیات ، غلام نبی اور رضوان نیچے دب گئے۔ وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں کو نکالا تاہم اس سید والا کا رہائشی مزدور ناصر عباس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ تین مزدوروں کو اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.