9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:5
کوئٹہ خضدار میں فائرنگ،عالم دین سمیت چار افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں عالم دین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ دارلحکومت کے نواحی علاقے کلی خیزی میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر کو گولیوں کو نشانہ بنایا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
دوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس پر رونما ہوا جہاں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما حبیب جالب بلوچ کے بھتیجے کو قتل کردیا۔ واقعہ کے خلاف مقتول کے ورثاء نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ سریاب کے علاقے میں عالم دین مولانا امیر بخش بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئے جبکہ خضدار میں سیرت چوک پر ایک تاجر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تمام واقعات میں ملزمان فرار ہوگئے۔