9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 20:45
گورنرسندھ نےبچوں کونمونیہ کی ویکسین لگاکرمہم کاآغازکردیا
اے آر وائی - گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبا د نے گورنر ہاؤس میں بچوں کو نمونیہ کی ویکسین لگا کرمہم کاآغاز کردیا۔ گورنرسندھ نےاس موقع پرکہا کہ سندھ میں ہر سال تیس ہزار سے زائد بچے اس موذی مرض کا شکار ہوتے ہیں آج پاکستان ساؤتھ ریجن میں پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ا س ویکسین کے پروگرام کاآغازکیا گیا ہے اس پروگرام پر آٹھ کروڑ ڈالر ز کی لاگت آئے گی جس میں پاکستان کاحصہ ایک کروڑسترلاکھ اکاون ہزار ڈالر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں یونیسیف اورڈبلیوایچ اونے بہت تعاون کیا جس کے ہم مشکور ہیں ۔ بعد ازاں حیدرآباد میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑی خوشی کا موقع ہے صوبے میں تیسرے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت اننچاس یونیورسٹیز قائم کردی گئی ہیں ہماری سوچ یہی ہے کہ صوبے میں تعلیم کواہمیت دی جائے۔