تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 21:14

کراچی:آکاش کا کئی روز گزرانے پر سراغ نہ مل سکا

اے آر وائی - کراچی میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون آکاش کا کئی روز گزرانے پر سراغ نہ مل سکا۔ مغوی لڑکی کا کمسن بیٹا ایان اپنی بوڑھی نانی کے ہمراہ انصاف کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔



نیو کراچی میں اللہ والی کی رہائشی آکاش کا کئی ماہ سے کچھ پتہ نہیں۔بوڑھی بی بی شہزادی کا کہنا ہے کہ چند بااثر افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکی جوان سال بیٹی آکاش کواغوائ کرلیا۔ اب تک بیٹی کی بازیابی اور حصول انصاف کیلئے کی جانے والی ہر کوشیں بے اثر ثابت ہوئی ۔



آکاش کو شادی کے ایک سال بعد اللہ نے ایان کی صورت میں بیٹے سے نوازا۔ مگر ماں کے اغوائ کے بعد ایان کے والد نے بھی بیٹے کو پالنے سے انکار کردیانتیجتا ماں باپ کی محبت سے محروم یہ پھول سا چہرہ مرجھا گیا ہے ۔



بوڑھی عورت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آکاش کو جلد بازیاب کرایا جائے تاکہ ایان بھی دیگر بچوں کی طرح اپنی ماں کیساتھ بھرپور زندگی گزار سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.