تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 21:35

کوئٹہ:زیر زمین چھپایاگیا دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ برآمد

اے آر وائی - کوئٹہ پولیس نے ایک خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایاگیا دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ۔ کوئٹہ پولیس نے شہر کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب ایک خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایاگیا بھاری اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا پولیس کے اعلی افسران کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی ایس پی سریاب کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم نے کی ۔



پلاٹ میں کھودے گئے سرنگ نما گڑھوں میں سے برآمد ہونے والے اسلحے میں بارودی سرنگیں ، ایک عدد تیار بم ،ڈیٹو نیٹرز ،دستی بم ، کلاشنکوفیں پستول،پرائما کارڈز کے علاوہ خود کش جیکٹوں میں استعمال ہونے والے آلات ، راؤنڈز میگزین اور گیارہ مختلف بوریوں میں چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد شامل ہے ،سی سی پی اوکوئٹہ کا کہنا ہے کہ پولیس جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائے گی ۔



اسلحہ نکالنے کے لئے مذکورہ پلاٹ میں کھدائی کرنے کے لئے بھاری مشینری کا استمال کیا گیا۔ پولیس حکا م کے مطابق اس پلاٹ سے برآمد ہونیو الے اسلحہ میں کوئٹہ پولیس کے ان اہلکاروں کی کلاشنکوفیں بھی شامل ہیں جو گزشتہ دنوں شہر کے مختلف علاقوں میں قتل کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.