9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 21:45
ٹنڈو محمد خان: بااثر زمیندارکاکسان کو برہنہ کرکے تشدد
اے آر وائی - ٹنڈو محمد خان میں بااثر زمیندار نے سلام نہ کرنے پر کسان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مونچیں اور بھنویں بھی مونڈھ دیں۔ ٹنڈو محمد خان کے نواحی گائوں شیر محمد کپری میں انسانیت کی تذلیل کی گئی ۔ جہاں باثر زمیندار امجد علی مگسی نے محض سلام نہ کرنے اور پرانی رنجیش پر کسان مہل کپری کو برہنہ کرکے تشدد کیا سر پر ڈنڈو ں کے وار کر کرے لہو لہولہان کردیا زمیندار کی جب اس پر تسلی نہ ہوئی تو غریب محنت کش کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ دیں ۔
یہ سارا واقعہ تھانہ بلھڑی شاہ کریم کے ایس ایچ او مولا بخش چانڈیو کے سامنے پیش آیا تاہم انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔
عمر رسیدہ شخص پر تشدد کے خلاف متاثرہ خاندان کے افراد نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر احتجاج کیا متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔