تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 22:5

رکن بلوچستان اسمبلی سرداریارمحمدرنداشتہاری قرار

اے آر وائی - سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو افراد کے قتل کے الزام میں رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کو اشتہاری ملزم قراردے دیا،سردار یار محمد رند، ان کے بیٹے اوردیگرچوبیس ساتھیوں پر بولان کے علاقے ہفت ولی میں دو افراد کے قتل کا الزام ہے۔



انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سردار یار محمد رند، ان کے بیٹے اور چوبیس دیگر افراد کے تین بار وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ تحصیلدار سنی کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ سردار یار محمد رند ان کے بیٹے اور دیگر نامزد روپوش ہیں اوران کی ملزمان کی گرفتاری ممکن نہیں ہے جس پرسبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند ، ان کے بیٹے اور چوبیس دیگر افراد کو بھی اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.