10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:45
لانگ مارچ:ریڈ زون کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا
اے آر وائی - پاکستان عوامی تحریک کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیاہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے تحت کئےجانےوالے لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پریڈ ایونیو کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگاکر سیل کردیا ہے۔ ریڈ زون میں داخلہ کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری اور رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔
ڈپلومیٹک انکلیو کو کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردیا گیا۔ مارچ کے دوران حفاظتی انتظامات کے لئے س سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے۔صوبائی دارالحکومت میں تیرہ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اتنے بڑے مجمع کے لئے پولیس نفری کو کم قرار دیا ہے۔