10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:15
ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج
اے آر وائی - ملتان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گوجرانوالہ ڈاکٹروں پر تشدد , گرفتاریوں اور مطالبات کی منظوری کے لیئے احتجاج کیا۔
نشترروڈ تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کی قیادت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مظہر نے کی۔ مظاہرے میں شامل ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ینگ ڈاکٹرز کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرے ان کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں محکمہ صحت کو برباد کیا جا رہا ہے ایک ایک بستر پر 3،3 مریض موجود ہیں اسپتالوں میں نہ تو ادویات ہیں اور نہ ہی مشینری درست ہیں مریض اور لواحقین زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں میں سہولیات دی جائیں اور گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتار ڈاکڑوں کو فوری رہا کیا جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکڑوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔