تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:17

حاصل پور: ڈکیتی میں مزاحمت پر دو سگے بھائی جاں بحق

اے آر وائی - حاصل پور 8 مسلح ڈاکوؤں کی گھر گھس کر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جان بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔



نواحی علاقہ قائم پوت بستی بونگا لشکری میں 8 مسلح ڈاکوگھر میں داخل ہوئے۔ اہل خانہ کی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی محمد اقبال اور عبدالجبار موقع پر جان بحق ہو گیئ جبکہ تیسرا بھائی عبدالغفار شدید زخمی ہو گیا۔



ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گیئ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کو دیہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.