10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:15
کراچی:چڑیا گھر میں نایاب نسل کے 6 ہرن ہلاک 3بیمار
اے آر وائی - کراچی چڑیاگھر میں نایاب نسل کے چھ ہرن پراسرارطورپرہلاک ہوگئے۔ جبکہ تین ہرن بیمار ہیں جنہیں صحت مند ہرنوں سے علیحدہ نہیں کیا گیا۔ چڑیا گھر میں آنے والے بچوں کی خوشیاں روز بروز ماند پڑھتی جارہیں ہیں اور ایسا کیوں نہ ہو ان کے پسندید ہ پیارے جانوروں کی تعداد جو روز بروز کم ہو رہی ہے۔
تین دن میں نایاب نسل کے چھ ہرنوں کا پراسرار بیماری میں مرنا اس کا واضح ثبوت ہے۔ اس سے پہلے بھی چڑیا گھر میں لائے جانے والے لگھڑ بگھڑ، شیر کے بچے اور کئی بیش قیمتی جانورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث چند ماہ کے دوران مر گئے تھے۔
بچوں کا کہنا ہے کہ وہ چڑیا گھر میں ہر وہ جانور دیکھنا چاہتے ہیں جو وہ اپنی کتابوں اور ٹی وی پر دیکھتے ہیں جبکہ ان کے بڑھے انتظامی کارکردگی سے خوش نہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق مرنے والے ہرنوں چار کا تعلق یورپی نسل اوردو مقامی نسل کے ہرن شامل ہیں۔ جن کی طبی رپورٹ آئندہ 48 گھنٹے میں موصول ہو جائے گی ۔