تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:25

اداکارہ سپنا اغوا کیس:تفتیش تبدیلی کا معاملہ حل کرنے کا حکم

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ سپنا اغوا کیس کی تفتیش تبدیلی کے لیے دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار علی بھٹی نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار مثل خان کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کیس کی تفتیش میرٹ پر نہیں کر رہی کئی مہینے گزرنے کے باوجود نہ تو تفتیش مکمل کی گئی اور نہ ہی سردار دوست محمد کھوسہ کو گرفتار کیا گیا ہے لہذا عدالت حکم دے کہ اعلی پولیس افسر سے تفتیش کروائی جائے ۔



پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی کہ معاملے کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک اداکارہ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد سی سی پی او لاہور کو تفتیش تبدیلی کا معاملہ فوری طور پر حل کرنے کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.