10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 18:26
کراچی میں دہشت گردی: 15افراد کی زندگی کا چراغ گل
اے آر وائی - کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں مزید پندرہ افراد کی زندگی کا چراغ گل کردیا گیا ، صرف سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے نشانہ بننے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔ کراچی میں لاقانونیت کا بازار بدستورگرم ہے، فورسز کے گشت کے باوجود دہشت گردی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔
سہراب گوٹھ نادر اسپتال کے قریب فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے ذرائع کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر ساتوں افراد کو نشانہ بنایا ، شہر کے دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں ۔ لیاری کے علاقے کلری اوربغدادی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے ۔آئی سی آئی پل کےقریب سےایک شخص کی لاش ملی ۔
واٹرپمپ کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل کیا گیا جامع کلاتھ میں فائرنگ، سے باپ بیٹی زخمی ہوگئے ۔نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب فائرنگ کرکے دو افراد کو نشانہ بنایا گیا ۔گلبہاراورسنگرچورنگی پر بھی دو افراد کی زندگی کا خاتمہ کیا گیا۔