10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 21:17
کراچی:ماہر تعلیم علی حیدر کےقتل کیخلاف پرائیوٹ اسکول بند
اے آر وائی - کراچی میں ماہر تعلیم انجیئنر علی حیدر کے قتل کے خلاف آج تمام نجی اسکول بند رہیں گے ۔
پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن اوریونائٹیڈ پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ فرنٹ سمیت مختلف اسکولوں کی تنظیموں نے آج اسکول بند رکھنے کامشترکہ فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ایک روز قبل معروف ماہر تعلیم اور یونائٹیڈ پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ کے چیئرمین انجینئر علی حیدر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔