تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 22:56

نئی حلقہ بندیاں: خانہ شماری کاعمل 14 جنوری تک جاری رہے گا

اے آر وائی - ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں چودہ جنوری تک خانہ شماری کا عمل جاری رہے گا۔ جس میں تین ہزار پانچ سو سے زائدافرادپرمشتمل عملہ گھر گھر جا کر خانہ شماری کرے گا۔



اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں پندرہ جنوری تا یکم فروری تک ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ضلع وسطی میں سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے گئے ہیں ، پولیس اور رینجرز کو تعینات کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.