11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:37
کراچی لہو میں نہا گیا،13 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاوٴن پاکستان بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق لائنز ایریا ٹیکنیکل کالج کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ادھررات گئے اورنگی ٹاوٴن پاکستان بازار تھانے کی حدود الطاف نگر میں پولیس نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او پاکستان بازار احمد بٹ کے مطابق ملزمان ڈاکو تھے جن کے قبضے سے موٹر سائیکل اور دو ٹی ٹی پستول بر آمد ہوئے تاہم ملزمان کی شناخت اب تک نہیں ہوپائی۔