11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:26
طاہر القادری سے بات چیت جاری ہے،شکیل قادری
اے آر وائی - سنی تحریک کے مرکزی رہنما شکیل قادری کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کے معاملے پر علمائے کرام اہلسنت اور طاہر القادری کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اگر مسائل حل ہوگئے تو سنی تحریک طاہر القادری کے مارچ کا ساتھ ضرور دیگی ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا طاہر القادری کا مارچ کامیاب ہوگا یا ناکام دو سے تین روز میں پتہ چل جائے گا۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا لانگ مارچ سے ہٹنا ان کا اپنا موقف اور سیاست ہے۔ ان کا کہنا تھا سنی تحریک کے تیرہ جنوری کو نشتر پارک میں آزاد پاکستان جانثاران مصطفی کانفرنس کو روکنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں تاہم کانفرنس ہر حال میں منعقد ہوگی۔