11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:15
موسم گرما کی چھٹیاں 15جون سے 13اگست تک ہونگی
اے آر وائی - محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی صدارت میں این جے وی اسکول میں منعقد ہوا۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ موسم گرما کی دو ماہ کی چھٹیاں پندرہ جون سے تیرہ اگست تک ہونگی۔
دوماہ کی چھٹیوں کے فیصلے کی کیمبرج اور پرائیوٹ اسکولز نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے، محکمہ تعلیم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات سات مئی سے ہونگے۔