12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 1:12
لانگ مارچ سے علیحدگی سیاسی ڈرون حملہ نہیں تھا،ڈاکٹر صغیر
اے آر وائی - وزیرصحت سندھ ڈاکٹرصغیرنےکہاہےکہ لانگ مارچ سے علیحدگی الطاف حسین کا سیاسی ڈرون حملہ نہیں تھا۔ سرکٹ ہاؤس سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرصغیرنے کہاکہ ایم کیو ایم نے حکومت کے ساتھ کبھی پریشر یا بلیک میلنگ کی سیاست نہیں کی ۔تحریک منہاج القرآن اور ایم کیو ایم کے درمیان ہم آہنگی ہے۔کوئٹہ اور دیگر دھماکوں کے باعث لانگ مارچ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹرصغیرنے کہاکہ متحدہ کےقائدالطاف حسین نے تاریخ کے اوراق کھول کر عوام کو دکھائے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ سندھ میں خسرہ کی وبا کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں۔انتیس لاکھ بچوں کو ویکسینیشن کروائی ہے۔دنیا بھر میں وائرس اپنی شکل تبدیل کرتے ہیں اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔