تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 1:42

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں مذہبی رہنما کی گاڑی پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزیدسات افراد جان سے گئے۔ حسن اسکوائرکے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جمعیت علمائے اسلام (س)سے تعلق رکھنے والےمولانا حماد راشدی کی گاڑی پرفائرنگ کردی، جس سے اُن کے بھائی اور دو محافظ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ایک زخمی دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر اسکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔



بہادرآباد میں فائرنگ سے خاتون اور جوڑیابازارمیں ایک شخص جاں بحق ہوا۔لائنز ایریا میں فائرنگ سے سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوا۔ سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، دوسرازخمی ہوا ۔گلشن معمار سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.