12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 2:23
بھکر:ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق پچیس سے زائد زخمی
اے آر وائی - بھکر، لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی بس حیدر آباد تھل کے قریب تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق پچیس سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل اسپتال منکیرہ اور ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔
جان بحق ہونے والوں میں ٹرک اور بس ڈرئیور سمیت ایک خاتون بھی شامل ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ حیدر آباد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا