تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:35

میرپور آزاد کشمیر:دو بھارتی شہری گرفتار

اے آر وائی - میر پور آزاد کشمیر میں دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ وجے کمار اور دھروینڈر سنگھ کے پاس میر پور کا این او سی نہیں۔



دونوں بھارتی شہریوں کو منگلا پل سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھارتی شہری بغیر اجازت میر پور میں داخل ہوئے۔ وجے کمار اور دھرویندر سنگھ کے پاس راولپنڈی، مظفر آباد اور کوٹلی کا این او سی تھا۔ دھرویندر سنگھ نے خود کو جموں کشمیر پیس فورم کا رہنما ظاہر کیا ہے۔



جموں کشمیر نیشنل لبریشن کے صدر عارف شاہد نے بھارتیوں شہریوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً گرفتاری دے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.