12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:33
لیہ:شوگرمل میں سٹیم پائپ پھٹنے سے8مزدورجھلس گئے
اے آر وائی - لیہ شو گر مل میں کیمیکل ڈ یپا ر ٹمنٹ میں سٹیم ایگزا سٹ لا ئن پھٹنے سے 8 مزدور جھلس گئے دو کی حا لت تشو یشنا ک ،ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔
لیہ شو گر مل میں معمو ل کے جا ری کا م کے دوران کیمیکل ڈ یپا ر ٹمنٹ میں سٹیم ایگزا سٹ لا ئن پھٹنے سے8 مزدور جھلس گئے،جنہیں فو ری طو ر پر طبی امداد کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔حا د ثہ شو گر مل کی با لا ئی منز ل پر پیش آ یا۔
ڈا کٹرز کی جا نب سے د و مزدو رو ں کی حا لت تشو یشنا ک بتا ئی جا تی ہے،زخمی ہو نے والے مزدورو ں میں محمد نا صر ،محمد مٹھو ،محمد ارسلا ن ،محمد امین ،محمد بلا ل محمد ند یم ،محمد اسما عیل اور طا رق محمود شامل ہیں مل انتظا میہ کا حا د ثہ کی وجوہات بارے مو قف دینے سے انکار کیا گیا ہے۔