تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:33

ساہیوال : مغوی بچہ عاکف بازیاب،3اغواء کار مارے گئے

اے آر وائی - ساہیوال پولیس نے پچاس لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے بچے عاکف کو بازیاب کرلیا۔ مقابلے میں تین اغواکار مارے گئے۔



ساہیوال میں ننھے عاکف کو تین روز پہلے کالج چوک سے اغوا کیا گیا۔ اغوا کار مغوی کے والدین سے پندرہ لاکھ وصول کرنے کے بعد مزید پچاس لاکھ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس کی ہدایت پر والدین بتائے ہوئے مقام پردوسری بار تاوان کی رقم لے کر پہنچے تو اغواکاروں نے پولیس کو دیکھ کرفائرکھول دیا،جوابی فائرنگ میں ملزم مارے گئے۔



عاطف کے والدین نے بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس کا شکریہ اداکیا۔ والدین مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.