12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:4
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات،5 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دوکاندار محمد آصف کو قتل کردیا۔ شارع فیصل کے علاقے جوہر موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا۔
لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب سے خاتون کی تشددذدہ لاش ملی۔ رنچھوڑ لائن سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ صرافہ بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔