12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:5
طاہر القادری پنجاب حکومت سے تعاون نہپیں کررہے،رانا ثناءاللہ
اے آر وائی - وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لانگ مارچ کی سیکورٹی میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر طاہر القادری خود بھی پنجاب حکومت سے تعاون نہپیں کررہے۔ طاہر القادری بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے معصوم لوگوں کی لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے طور پر سربراہ مملکت کو دی جانے والی فل پروف سیکورٹی انتظامات کررہی ہے تاہم طاہر القادری کا رویہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القدری عوامی حقوق کے لیے نہیں بلکہ عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ لانگ مارچ کے ذریعے طاہرالقادری پاکستان پر خود کش حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ نہ تو علامہ طاہر القدری کو نظر بند کیا جائے گا اور نہ پنجاب حکومت نے موبائل سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔