تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:35

بلاول ہاؤس کےباہردھرنا،موبائل فون سروس بند

اے آر وائی - سانحہ کوئٹہ کیخلاف بلاول ہاوس کے باہر شیعہ کمیونٹی کے افراد نےاحتجاجی مظاہرہ کیاجس کےبعدموبائل فون سروس علاقے میں تین گھنٹےکےلیےبندکردی گئی ۔ کوئٹہ میں دوروزقبل بم دھماکوں میں ہزارہ برادری کےستاسی افراد کی شہادت کےخلاف کراچی میں بلاول ہاوس کے باہر ہزارہ کمیونٹی نے احتجاج کیا جس پرپولیس نے بلاول ہاوس جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا اوربلاول ہاوس چورنگی پر پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا۔



بلاول ہاؤس پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے ڈی آئی جی ساؤتھ شاہد حیات گئے اور دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی تاہم شرکاء کاکہناتھاکہ مطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رہےگا۔ انتظامیہ نےبلاول چورنگی کی تمام شاہراہوں کو کنٹینر ز، ٹرک اور پولیس موبائلیں کھڑی کرکے بند کردیا اور واٹر کینن بھی پہنچادیے گئے ۔ پی ٹی اے نےکلفٹن میں تین گھنٹے کے لیےموبائل فون سروس بند کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.