13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:24
کراچی میں بھی فوج بلائی جائے ، سنی تحریک
اے آر وائی - سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کا نام استعمال کرنے والی کالعدم جماعت کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔ سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سانحہ نشتر پارک کےملزموں کو گرفتار کیا جائے،کوئٹہ کے ساتھ ساتھ کراچی کو بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عارضی طور پر فوج کے حوالے کیا جائے ، طالبان پاکستان کے دشمن ہیں۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت کا تحفہ لوڈ شیڈنگ بے روزگاری اور دہشت گردی ہے ، سنی تحریک الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی ۔