13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 18:15
ڈبل سواری پر پابندی عائد،کل پرائیوٹ اسکولوں کی چھٹی ہوگی
اے آر وائی - کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ یہ پابندی غیر معینہ مدت تک کے لئے عائد کی گئی ہے۔ ملک بھر میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جاری احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں یہ پابندی عائد کی گئی ہے ۔ پابندی سے خواتین ، بچے ، بزرگ اور صحافی مستثنیٰ ہوں گے ۔
دوسری جانب کل کراچی میں پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ کوئٹہ کے سانحے کے بعد ملک میں جاری بحران کے باعث کل اسکولوں میں چھٹی کی گئی ہے ۔ چھٹی کا اعلان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔