14 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:26
کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاجی دھرنے ختم
اے آر وائی - سانحہ کوئٹہ کے خلاف علمدار روڈ پر چار روز سے جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی جاری احتجاج اور دھرنے پرامن انداز میں ختم کردیئے گئے ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماعلامہ ناصرعباس جعفری نے سیاسی مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
سانحہ کوئٹہ میں شہید افراد کے اہلخانہ کے احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعلی بلوچستان کو برطرف کردیا گیا۔ جس کے بعد شہدائے کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں ایک درجن سے زائد مقامات پر تین روز سے جاری احتجاجی دھرنے بھی ختم کردیئے گئے۔
نمائش چورنگی پر شہر بھر میں جاری دھرنو کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئےمجلس وحدت المسلمین کے رہنما صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں اور اسی لئے ملک میں ایک سازش کے تحت بدامنی کو ہوا دی جارہی ہے۔ نمائش چورنگی پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں قیام امن کا مطالبہ جاری رہے گا۔
بلاول ہاؤس پراحتجاجی دھرناختم ہوگیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اقتدارحاصل کرنے والے حکمرانوں نے عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے۔ ملیرپندرہ ،شاہرہ پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تین روزسے جاری احتجاجی دھرنے پرامن طورپراختتام پذیرہوگئے۔اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔