15 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:45
سکھر: شر برادری کا قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج
اے آر وائی - خیر پور کے گاوٴں فیض گنج کے رہائشی شر برادری نے قاتلوں کی عدم گر فتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہر ہ کر تے ہوئے شوکت شر،مسمات صاحبزادی،خانزادی شر کا کہنا تھا کہ اس کے ساٹھ سالہ بھا ئی گلاب شر کو چار ماہ قبل خادم حسین شر،علی اکبر شر،غلام رسول شر اور اسکے ساتھیوں نے قتل کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر انہوں نے تھا نے میں درج کروائی تھی لیکن پو لیس کی جانب سے کو ئی گر فتاری عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ ملز مان کھلے عام گھو م رہے ہیں اور انہیں کیس سے ہا تھ اٹھا نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔مظاہر ین نے اعلیٰ حکام سے ملز مان کے خلاف کا روائی کر نے سمیت انصاف کی فرا ہمی کا مطا لبہ کیا ہے۔