تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:33

کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ،کاروبار بند

اے آر وائی - وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی گرفتاری کےسپریم کورٹ کےحکم نامے کےبعدکراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کےکارکنوں اور ہمدردوں نےردعمل کااظہارکرتےہوئےمختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند کرادیے



ملیر پندرہ کے قریب ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ مشتعل افرادنے کاروباری مراکز بند کراکے نیشنل ہائی وے بلاک کردیا گیا ۔ بلدیہ ، اتحاد ٹاؤن ،نواب کالونی اور قائم خانی کالونی میں نامعلوم افرادنےہوائی فائرنگ کی جس سےان علاقوں میں کشیدگی پھیل اور لوگوں نےکاروبار بند کردیا ۔ شہر کی مختلف شاہراہوں نےلوگوں نےاحتجاج کیا جس کےباعث میٹروپول چورنگی، شارع فیصل ، فوارہ چوک اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام گیا ۔



دوسری جانب اندرون سندھ حیدرآباد ، جیکب آباد، سکھر، جامشورو، نوابشاہ، دادو، بدین، ماتلی میں وزیر اعظم کی گرفتاری کے فیصلے کے خلاف پی پی کارکنوں نے احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے کاروبار بند کرادیا جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.