15 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:13
کراچی:فائرنگ اور تشدد سے چھ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے ہے، دہشت گردی کی تازہ لہر میں مزید چھ افراد موت کی نیند سلا دیئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ شارع نورجہاں کی حدود قلندریہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جان بحق دوسرا زخمی ہوا۔ نارتھ کراچی رشید آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالقدیم پٹھان جان بحق ہوا۔
علی الصبح لی مارکیٹ میں المصطفی ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی بوری بندلاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ رات گئے سہراب گوٹھ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سردار نامی شخص جان بحق اور دو افرادزخمی ہوگیا واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔
چنیسر گوٹھ میں بھی شہزاد نامی شخص فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس نے قتل کےالزام میں نامزد ملزم طاہر سمیت چھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لےلیا ۔