تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:16

ایبٹ آباد: گلگت کے دو طلباء گروپوں میں تصادم، 2جاں بحق

اے آر وائی - ایبٹ آباد میں گلگت سے تعلق رکھنے والی دو طلباء تنظیموں میں تصادم دو طلباء جاں بحق چار زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والا طالب علم ناصر گلگت کے وزیر ایکسائزٹیکسیشن محمد نصیر کا بیٹا ہے۔ پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں چارزخمی ملزمان بھی شامل ہیں۔



لنک روڈ پر بند کھوہ کے مقام پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء گروپس کے درمیان جرگہ تھا کہ اچانک ایک گروپ کی جانب سے بحث و تکرار پر ہاتھا پائی ہوگئی جس میں چھڑیوں کے وار بھی کئے گئے جس کے باعث ایک طالب علم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اسپتال پہنچا تو وہیں اس پر دوسرے گروپ کی جانب سے دوبار ہ حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں دوسرا بھی طالب علم جاں بحق ہو گیا۔



جاں بحق ہونے والا طالب علم ناصر گلگت کے وزیر ایکسائزٹیکسیشن محمد نصیر کا بیٹا ہے۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ تھانہ کینٹ میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں چارزخمی ملزمان بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.