16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:32
بیکری ملازم تشدد کیس:وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد بری
اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے بیکری ملازم تشدد کیس میں وزیراعلی پنجاب کے داماد سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ منور حسین نے کیس کی سماعت کی۔ میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدعی بیکری ملازم عرفان اور مالک نے تمام ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ علی عمران سمیت ایلیٹ فورس کے اہلکار واقعہ میں ملوث نہیں ۔
مدعی کے بیان کے بعد اب ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا کوئی جواز نہیں لہذا انھیں بری کر دیا جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد علی عمران سمیت تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔