16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:54
کراچی:فائرنگ سے ٹائر کمپنی کا منیجر ہلاک:
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے ٹائرکمپنی کا مینجر جاں بحق۔مقتول کی ہلاکت پر مشتعل افراد کا نیشنل ہائی وے پر سخت احتجاج۔
ترجمان سندھ پولیس ایس ایس پی عمران شوکت کیمطابق ملیر 15 میں محمدی ڈیرہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ابن حسن نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا مقتول ٹائرز کمپنی میں جنرل منیجر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتا تھا جسکی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا مشتعل افراد نے ٹائرنذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا جسکے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔