تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:53

:عائشہ منزل دھماکا:گواہان نے ملزمان کو شناخت کر لیا

اے آر وائی - مقامی عدالت میں سندھ پولیس کی جانب سے عائشہ منزل بم بلاسٹ کے گرفتار چار ملزمان کو شناختی پریڈ میں گواہان نے شناخت کر لیا ہے۔



ملزمان ایوب خان ،توصیف ،بلال اور مہتم پر الزام ہے کہ انھوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آمد کے موقع پر ہونے والے جلسے کی کارپارکنگ میں موٹر سائیکل کی مدد سے بم دھماکہ کیا تھا جس میں چار افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوئے تھے۔



ملزمان کوجوڈیشیل مجسٹریٹ ظہیراحمد کی عدالت میں قانونی دفعہ 164 چار گواہان نے شناخت کر لیا ہے۔ ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتارکیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.