تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:32

ملتان میں ینگ ڈاکڑزکا احتجاجی مظاہرہ، ہڑتال

اے آر وائی - ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ اور جزوی ہڑتال کی جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دی تھی جس پرسرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کی پریشانی اور تکلیف کا خیال کئے بغیر احتجاج کرتے ہوئے جزوی طور پر کام بند کردیا۔



مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے اور ڈاکڑز پرقائم کئے گئے مقدمات واپس لئیے جائیں۔ انہوں نے اسپتالوں میں معیاری ادویات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ملتان کے نشتر اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں معمول کے مطابق کام کیا جارہا ہے، تین چار ڈاکڑز کی ہڑتال سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.