تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:33

اسلام آباد:دھرنے کے باعث بند تعیلمی ادارے آج کھل گئے

اے آر وائی - وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھرنے کے باعث بند تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکزچار دن بعد کھل گئے۔ طلبہ اور والدین نے اسکول کالج کھل جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔تاجروں کاکہنا ہے کاروبار کی بندش سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔



ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے کے باعث جڑواں شہروں میں کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ گزشتہ چار روز سے بند اسکول،کالج انتطامیہ کی جانب سے اعلان کے بعد آج کھول دیئے گئے۔اسکول اور کالج کھل جانے کے بعد طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا اس قسم کی سیاسی سرگرمیوں کے باعث تعلیم بری طرح متاثر ہوتی ہے۔



تعلیمی ادارے کھل جانے کے پربہاں طلبہ نےمسرت کا اظہار کی اوہیں والدین نے حکومت کے اس اقدام کو بھرپورسراہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ تعلیم کے حصول میں رکاوٹ ڈال کر انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔دوسری جانب شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے دھرنے ک باعث کاروبار کی بندش سے جہاں ان کے معاشی ھالات متاثر ہورہے ہیں وہیں ملکی معیشت کو بھی بے حد نقصان ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.