18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:15
منظر امام اور دیگر کی نماز جنازہ آج ہوگی
اے آر وائی - اورنگی ٹاوٴن نشانِ حیدرچوک پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہیدہونیوالے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام اوران کے محافظوں محمدعمران مراد ولدمحمدمختار،کارکن محمدعمران خان ولدمحمدیاسین خان ،ساجداحمدولدجاویداحمدکی نمازجنازہ آج بعدنمازجمعہ جناح گراوٴنڈعزیزآبادمیں اداکی جائیگی اورتدفین شہداء قبرستان عزیزآبادمیں کی جائے گی۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان اورحق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیدمنظرامام کی نمازجنازہ اورتدفین میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔