تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:15

لاہور میں مکان کی چھت گرگئی، پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - لاہورمیں تھانہ ٹبہ سٹی کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد دب کر جاں بحق ہوگئے۔ لاہور کے علاقے ٹبہ سٹی میں صبح سویرے بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔



امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام شروع کیا۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی ٹیموں کوملبہ ہٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے تین بچوں اور ماں باپ کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکان بوسیدہ تھا جس کی وجہ سے چھت گری۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.