18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:5
سکھر: اجرت مانگنے کی سزا ۔۔ جیل
اے آر وائی - کندھ کوٹ کے رہائشی دختو مل اور اس کے خاندان کو چھ ماہ قبل مو نگ پھلی کی کاشت کے لئے گھو ٹکی کے وڈیرے اربیلو مہر کے پاس کا م کر نے کے لئے لے گئے فصل بیچنے کے وقت صرف پندرہ ہزار دے کر دختو مل کے خاندان کو روا نہ ہو نے کے لئے کہا۔
احتجاج کر نے پر وڈیرے نے تمام محنت کشوں کو نجی جیل میں بند کر دیا جبکہ سزا کے طور پر ایک معصوم بچے کو آگ سے داغ دیا ۔بعد اذاں وڈیرے کی جیل سے دختو مل فرار ہو کر پو لیس اسٹیشن پہنچ گیا ۔وہاں بھی داد رسی نہ ہو ئی اور پولیس نے اسے تھا نے میں بند کر دیا ۔
ہا ئی کورٹ سکھر میں پٹیشن داخل کر نے کے بعد ریڈکمشنر نے چھا پہ مار کر تمام افراد کو بازیاب کرلیا۔عدالتی احاطے میں بیٹھے ہو ئے افراد نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔